جمعہ, 26 اپریل 2024


میٹرک بورڈکےتحت سالانہ عملی امتحانات کا شیڈول جاری

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 31مئی سے 15 جون2023 تک منعقد ہوں گے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان اپنی سہولت کے مطابق طلباء و طالبا ت کے تمام عملی امتحانات دیئے گئے شیڈول کے اندر ہی لے سکتے ہیں۔2022 یا اس سے پہلے کے امیدوار بھی عملی امتحان اپنے اسکولوں میں ہی دیں گے انہوں نے کہا کہ تمام اسکول عملی امتحان لینے کے بعد تین دن کے اندر اندربورڈ سے جاری کی گئی صرف ایوارڈ لسٹ بورڈ آفس کے پریکٹیکل سیکشن میں لازمی جمع کرائیں جبکہ پریکٹیکل امتحانات کی حل شدہ کاپیاں اسکول سربراہان15 دن کے اندر بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام الحاق اسکول سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹر میں ہر پریکٹیکل مضمون کے امتحان میں شریک امیدواروں کی تعدادکی الگ الگ فہرست ضرور درج کریں۔ مزیدبراں اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی سامان بورڈ آفس کے ایگزامینشن اسٹور سے صبح ساڑھے9بجے سے شام 5بجے تک متعلقہ تاریخوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عملی امتحانات کے دن پریکٹیکل جنرل اپنے ہمراہ لازمی لائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment