جمعہ, 22 نومبر 2024


کیمبرج انٹرنیشنل نےمنسوخ ہونےوالےپرچوں کی نئی تاریخوں کااعلان کردیا

کراچی: کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے 10 اور 12 مئی کوملکی حالات کے پیش نظر منسوخ ہونے والے پرچے دوبارہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاضی و تاریخ پاکستان کے اے لیول کے پرچے پورے ملک میں بیک وقت 21 جون کو بالترتیب صبح و دوپہر کے اوقات میں لیے جائیں گے جبکہ ان کے نتائج 18 اگست تک جاری کردیے جائیں گے۔

واضح رہے کے اے لیول کے باقی تمام نتائج کے اجراء کی تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی ہے برٹش کونسل کے ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے اسکولوں/کالجوں اور پرائیویٹ امیدواروں کا آگاہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے 10 ، 11 اور 12 مئی کو منسوخ کیے گئے پرچے دوبارہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا ۔چونکہ کیمبرج کے طلبہ جب انھی مضامین کے دیگر components کے پرچے دیں گے تو وہاں کے نتائج کے ذریعے منسوخ شدہ پرچے کی ایوریج مارکنگ کردی جائے گی۔

اب بتایا جارہا ہے کہ چونکہ اے لیول میں ہسٹری کے پرچے کا دوسرا حصہ نہیں ہوتا جبکہ میتھومیتھکس کے پرچے کے دونوں حصے 10 اور 12 مئی کو ملکی حالات کے تناظر میں منسوخ ہوگئے تھے لہذا ان دونوں مضامین کی ایوریج مارکنگ ممکن نہیں رہی تھی جس کو سامنے رکھتے ہوئے مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب بتایا جارہا ہے کہ چونکہ اے لیول میں ہسٹری کے پرچے کا دوسرا حصہ نہیں ہوتا جبکہ میتھومیتھکس کے پرچے کے دونوں حصے 10 اور 12 مئی کو ملکی حالات کے تناظر میں منسوخ ہوگئے تھے لہذا ان دونوں مضامین کی ایوریج مارکنگ ممکن نہیں رہی تھی جس کو سامنے رکھتے ہوئے مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

برٹش کونسل کے ذرائع کے مطابق کئی ہزار طلبہ پورے ملک سے ان دو پرچوں میں شریک ہونگے تاہم اس میں ہسٹری کے پرچے میں شریک ہونے والے طلبہ کی تعداد محدود ہے ادھر کراچی کے ایک نجی کالج کی پرنسپل کے مطابق ان کے اسکول کو اس سلسلے میں برٹش کونسل کے زریعے ای میل موصول ہوئی ہے جس کے مطابق 7 جون تک برٹش کونسل اس سلسلے میں طلبہ کے لیے امتحانی مراکز کا تعین کردے گا پرنسپل کے مطابق دوبارہ لیے جانے والے دونوں پرچے A2 کے ہیں۔

واضح رہے کہ منسوخ شدہ دیگر پرچوں کے نتائج ان ہی مضامین کے دیگر حصوں کے دیے گئے امتحانات سے لیے جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment