جمعرات, 21 نومبر 2024


انٹرمیڈیٹ کےامتحانی فارم جمع کروانےکی ہدایت جاری

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش) اور حصہ اول (Repeaters) کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء میں شریک ہونے کے اہل اور خواہشمند امیدواروں کو امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے بروزبدھ 3 جنوری 2024ء سے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

سرکاری تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش) تمام گروپس کے طلبا و طالبات اپنے امتحانی فارم 3 جنوری 2024 ء سے 16فروری 2024ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

جبکہ نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش) کے سائنس، کامرس، آرٹس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے امیدوار اپنے امتحانی فارم 3100 روپے فیس کے ساتھ بروز بدھ 3جنوری سے بروز پیر 29جنوری 2024ء تک اپنے کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو جمع کروائے جانے والے امتحانی فارمز کی مکمل فہرست بھی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی۔ امتحانی فارمز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment