منگل, 14 جنوری 2025


سندھ کی جامعات میں شیخ الجامعہ کی تقرری کاترمیمی قانون اسمبلی میں پیش

سندھ کی جامعات میں شیخ الجامعہ کی تقرری کاترمیمی قانون اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

پیش کئے گئے ترمیمی قانون کے مطابق وزیراعلی کسی بھی کیڈر کےحاضر سروس بیوروکریٹ کو وائس چانسلر مقرر کرنےکے مجاز ہونگےسرکاری جامعہ میں سرکاری افسر بھی وائس چانسلر تعنیات ہوسکےگا۔

سرچ کمیٹی کے ذریعے وائس چانسلر کا تقرر چار سال کےلیےہوگاجبکہ وائس چانسلر کو مزید چار سال کی عہدےمیں توسیع دی جاسکےگی

گریڈ 21کےبیوروکریٹ کو یونیور سٹی کا وائس چانسلر مقرر کیاجائےگا

کیڈر افسر کا وائس چانسلر کےطور پر انتخاب ہونےکی صورت کیڈر پوسٹ سےمستعفی ہوناہوگاسندھ کی جامعات میں سینئر پروفیسرز کےبجائے بیوروکریٹس کو وائس چانسلر لگانےکی تجویز ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment