پیر, 13 جنوری 2025


چیمپئنزٹرافی 2025 کےلیے 15 رکنی اسکواڈ کااعلان

جنوبی افریقا نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ٹورنامنٹ کی نمائندگی ٹیمبا باوما کریں گے جبکہ دو اہم فاسٹ بولرز اینریچ نورٹجے اور لونگی اینگیڈی کی واپسی سے ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے، جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ میں بیشتر کھلاڑی تجربہ کار ہیں ۔

اسکواڈ میں نئے چہروں میں ٹونی ڈی زورزی، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس اور ویان مولڈر شامل ہیں جو 50 اوورز کے آئی سی سی ایونٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔جنوبی افریقا 21 فروری کو افغانستان کیخلاف میچ سے ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گا، 25 فروری کو آسٹریلیا اور یکم مارچ کو انگلینڈ کے خلاف میچز ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جنوبی افریقا کا اسکواڈ:
ٹیمبا باوما (کپتان)، مارکو جانسن،ٹونی ڈی زورزی، کیشو مہاراج، ہینرک کلاسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، لونگی نگیڈی، اینریچ نورٹجے، کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی، ٹرسٹان اسٹبس، رسی وان

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment