پیر, 13 جنوری 2025


آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈکا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

آسٹریلوی بورڈ کے مطابق 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اپنا پہلا میچ 22 فروری کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گا۔ آسٹریلیا کو گروپ بی میں افغانستان، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ رکھا گیا ہے، ان کے تمام گروپ میچز پاکستان میں لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

یہی اسکواڈ ہمبنٹوٹا میں سری لنکا کیخلاف ایک واحد ون ڈے میچ بھی کھیلے گا چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیم کا واحد وارم اپ میچ ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلیا کا اسکواڈ
: پیٹ کمنز، ایلکس کیری، ناتھن ایلس، آرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لیبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، میٹ شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment