ایمز ٹی وی (کراچی ) ملک کے سب سے پڑے شہر کراچی میں پہلا ویمن ٹی 20 کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان ٹیم بنگلا دیش کا مقابلہ کررہی ہے ،یاد رہے کہ رواں سال مئی میں زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرکے ملک میں انٹرنیشنل کر کٹ بحال کی تھی تو اب بنگلادیش ویمن کر کٹ ٹیم کی آمد سے 9 سال بعد پاکستان میں ویمن انٹرنیشنل کر کٹ کا انعقاد ہوا ہے ۔بنگلہ دیشی خواتین کرکٹرز نے 6 سال کے طویل عرصے بعد کراچی کے ویران کرکٹ میدان کو آباد کیا ہے ،اس سے قبل 2009 میں سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں (مینز ) کے درمیان آخری بار کراچی میں انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا تھا ۔ زرائع کے مطابق کپتان ثناء میر اور بسمہ معروف کے علاوہ پاکستانی اسکواڈ میں شامل دیگر کرکٹرز پہلی بار ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلں گی ۔ بنگلہ دیش ویمن کر کٹ ٹیم کی کپتان سلمیٰ خاتون نے کہا ہے کہ پاکستان آکر خو شی محسوس ہو رہی ہے ۔ دوسری جانب کراچی پولیس نے بنگلہ دیش ٹیم کے لیئے خصوصی سیکیو رٹی پلان تشکیل دیا ہے ۔لیڈی ایس ایس پی ارم اعوان کو ٹیم کا سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔ٹیم کی سیکیو رٹی کے لیے بیک وقت 150 سے زائد اہلکار تعینات کیے ہیں۔