پیر, 25 نومبر 2024


خلائی سائنس کی انقلاب آفریں ترقی نے حیات وکائنات کے سربستہ رازافشاں کردئے ہیں۔ڈاکٹر محمد قیصر

ایمز ٹی وی ( کراچی ) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ خلائی سائنس کی انقلاب آفریں ترقی نے حیات وکائنات کے سربستہ رازافشاں کردئے ہیں۔موجودہ خلائی سائنس کی ترقی نے انسانی ترقی میں اہم کرداراداکیا ہے۔عصر حاضر میں دنیا کے گلوبل وارمنگ کے تناظر میں اس کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے۔کمیونیکشن کے شعبہ میں انقلاب انگیزایجادات اور دریافت خلائی سائنس کا ہی نتیجہ ہے ۔اس قومی کانفرنس میں ملک بھر سے آئے ہوئے خلائی سائنسدانوں کی کثیر تعداد دیکھ کر اس شعبہ کی اہمیت اور مقبولیت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔انسٹیٹوٹ آف اسپیس اینڈپلینٹری اسٹروفزکس (ISPA ) کا قیام 1994 ءمیں عمل میں آیا اور اس کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔اس کامیاب قومی کانفرنس کے انعقاد پر اسپابھرپور داد وتحسین کی مستحق ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹوٹ آف اسپیس اور پلینٹری ایسٹروفزکس (ISPA )،اعلیٰ تعلیمی کمیشن اور ”سپارکو“ کے تعاون سے منعقد تیسری قومی خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کا نفرنس کا انعقاد ایچ ای جے کے ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں کیا گیا تھا۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، انسٹیٹوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد جاوید اقبال ،رئیس کلیہ علوم ڈاکٹر سید عارف کمال اور دیگر مقررین شریک تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment