پیر, 06 مئی 2024


بنیادی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کا فروغ حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس طرح کے علمی پروجیکٹس پر حکومت کی بھر پور سپورٹ جاری رہے گی۔ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ

ایمز ٹی وی ( کراچی ) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ خلائی سائنس ایک بڑا دلچسپ مضمون اور شعبہ ہے جس کی وسعت کاانداہ اس امر سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا استعمال ہر شعبہ ہائے زندگی میں کیا جاتاہے۔اسپا اور اس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بنیادی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کا فروغ حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس طرح کے علمی پروجیکٹس پر حکومت کی بھر پور سپورٹ جاری رہے گی۔حبیب یونیورسٹی کے ڈین ریسرچ اینڈ کنٹنیونگ ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر چارلس ٹموتھی اسپارکلن نے کہا کہ خلائی سائنس نے انسانی ترقی میں بنیادی کردار اداکیا ہے۔آئیونوس فیئر(Ionosphere) زمین کے اوپر وہ لیئر ہے جو انسانی زندگی کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جو سورج اورضرر رساں کا سمک ریز (cosmic rays) کی حدت کو کم کرتاہے اور آئنائز( ionizes) کرتا ہے۔ایڈورڈ ایپلٹن(Edward Appleton ) کو اس آئیونوس فیئرکی دریافت پر 1947 ءمیں نوبل انعام سے نوازاگیا ۔انسٹیٹوٹ آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر قمر الاسلام نے کہا کہ عصر حاضر میں خلائی سائنس کی اہمیت سے انکار کسی صورت ممکن نہیں۔خلائی ریس کا آغاز اسپٹنک سیٹلائٹ(SPUTNIC satellite ) کی لانچگ سے ہوا ۔سیٹلائٹ انڈسٹری کی کل لاگت 195 بلین ڈالرزہے۔خطبہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے اسپا کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ اسپا خلائی سائنس کے شعبہ کے فروغ میںکلیدی کردار اداکررہاہے۔اس قومی کانفرنس میں پورے ملک سے اسکالرز شریک ہیںجوخلائی سائنس کے مختلف موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالات پیش کرینگے۔آخر میں شیخ الجامعہ نے تمام مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کیں۔واضح رہے کہ کانفرنس کا آج بھی جاری رہے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment