ایمز ٹی وی (کراچی )گور نر سندھ نے ڈاکٹر سعید قریشی کو کو ڈاﺅ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کرنے سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کی سمری واپس کردی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ سے سعید قریشی کے نام پر نظر ثانی کرنے اور تلاش کمیٹی کے قوائد کے مطابق نئی سمری بھیجنے کیلئے کہا ہے ،زرائع کے مطابق گورنر سندھ کے اس اقدام کا مقصد تلاش کمیٹی کی جانب سے صرف ایک نام بھیجا جانا ہے وہ چاہتے ہیں کے تین تلاش کمیٹی کے مطابق تین نام ہی بھیجے جائیں واضح رہے کہ تلاش کمیٹی نے صرف سعید قریشی کا نام وزیر اعلیٰ سند ھ کو بھیجا تھا اور اسی نام پر اتفاق کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے اسے گورنر ہاﺅ س بھیج دیا تھا تاہم گورنر نے وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس کے برعکس سعید قریشی کے بجائے نوشاد شیخ کو وائس چانسلر مقرر کردیا تھا لیکن اب نو شاد شیخ کا نام واپس لے کر ڈاکٹر سعید قریشی کو ڈاﺅ یونیو ورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کرنے سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کی سمری واپس کردی ہے واضح رہے کے ڈاﺅ میڈیکل میں مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کے باعث ڈاﺅ کے بحران میں اضافہ ہو گیا ہے عملہ اساتذہ اور طلبہ بے یقینی کا شکار ہیں،دفتری امور متا ثر ہو رہے ہیں ۔