جمعرات, 02 مئی 2024


جرمن سائنسدان کے نام سے جامعہ کراچی میں تحقیقی ادارہ منسوب

ایمز ٹی وی(کراچی) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی نے پاکستان کے دوست معروف جرمن سائنسدان پروفیسر وولف گینگ فولٹر کے نام سے ایک کیمیکل اور بائیو کیمیکل کا نو تعمیر تحقیقی ادارہ منسوب کردیا، تحقیقی اداراہ 6 کروڑ33 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہوا ہے، ان دنوں اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن جرمنی میں موجود ہیں جہاں وہ پروفیسر وولف گینگ فولٹر کو ایک خصوصی تقریب میں خراجِ عقیدت پیش کرینگے۔ یہ بات آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے منگل کو سائنسدانوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا پروفیسر وولف گینگ فولٹر نے صرف ایچ ای جے کی تعمیر و ترقی میں کثیر جرمن امداد (5.8million DM) کا حصول ممکن نہیں بنایا تھا بلکہ ملک بھر کے اساتذہ، طالب علموں اور اداروں میں اپنی علم دوستی کے مثبت اثرات مرتب کیے ہیں، انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جرمن پروفیسر نے پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ جرمنی کی ٹیوبنجن یونیورسٹی پروفیسر وولف گینگ فولٹر کو ایک خصوصی ایوارڈ دینے جارہی ہے اس تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن کومدعو کیا گیا جہاں وہ پروفیسر وولف گینگ فولٹر کو ان کی سائنسی خدمات کے اعتراف میں خراج عقیدت پیش کرینگے۔ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پروفیسر وولف گینگ فولٹر نے نہ صرف پاکستان بلکہ چین، اُردن، ترکی، بلغاریہ، یونان اور دیگر ممالک کی سائنس نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں ، ان کے ساتھ جس طالب علم نے بھی کام کیا انھوں نے اس کی معجزاتی انداز میں تقدیر بدل دی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment