جمعہ, 03 مئی 2024


ایرانی مصطفیٰ پرائز کی چھ رکنی جیوری میں جامعہ کراچی کے پروفیسر سائنسدان شامل

ایمز ٹی وی(کراچی) حکومتِ ایران نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو ایرانی مصطفیٰ پرائز کی چھ رکنی جیوری میں شامل کرلیا ہے، جیوری میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسدانوں کو شامل کیا گیا ہے جو پرائز کے لئے کامیاب اُمیدواروں کے نام کا تعین کرینگے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ایک سینئرآفیشل کے مطابق مصطفیٰ پرائز کی پالیسی ساز کونسل نے پروفیسر اقبال چوہدری کو علم کیمیاء کے شعبے میں ان کی بین الاقوامی شہرت کی بناء پر جیوری کا رکن نامزد کیا گیا ہے، مصطفیٰ پرائزمسلم دنیا (اوآئی سی رکن ممالک) میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے سائنسدانوں کو دیا جاتا ہے، اس پرائز کے تحت ہر شعبے میں کامیاب امیداروں کو 5 لاکھ ڈالر سمیت میڈل اور ڈپلومہ بھی دیا جائے گا، مصطفیٰ پرائز کی تقریبِ تقسیمِ اعزازت 25 دسمبر 2015 ء کو منعقد ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment