جمعہ, 03 مئی 2024


صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا آغاز۔۔۔۔۔۔ سیکوریٹی ہائی الرٹ

ایمزٹی وی(کراچی)سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوا جو کہ بلاتعطل شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع میں 2 کروڑ 85 ہزار سے زائد اور سندھ کے 8 اضلاع میں 46 لاکھ 18 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 16 ہزار 266 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 ہزار 551 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 8 ہزار 300 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے،پولنگ کے لئے تمام تر انتظامات مکمل جب کہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے سیکیوریٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، پولیس، رینجرز کے دستے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیاہے۔ دونوں صوبوں کے انتخابی اضلاع میں پولنگ کے روز مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment