اتوار, 24 نومبر 2024


کراچی میں کر وڑوں روپے کی مچھلی اور جھینگے خراب ہونے کا خدشہ۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) کراچی فش باربر میں 3 دن سے چینل جام ہونے کی وجہ سے ماہی گیروں کی لانچز کی آمد و رفت معطل ہے ،فشری ذرائع کے مطابق جمعرات کو جیٹی پر آمد و رفت کے دوران لانچیں پھنس گئی تھیں ،جنہیں نکالنے کی اپنی مدد آپ کے تحت کوشش کی گئی جو ناکام ہوئی ،ذرائع کے مطابق ماہی گیروں کی چھوٹی بڑی لگ بھگ 150 لانچیں ماہی گیری پر روانہ ہونے کے لیئے تیار کھڑی ہیں مگر انہیں باہر نکلنے کا رستہ نہیں مل رہا ،ماہی گیروں کے مطابق اسی طرح فشنگ کرکے واپس پہنچنے والی 70 سے زائد لانچز جیٹی پر لگنے کے لیے سمندر میں کھڑی ہیں اور ان میں کروڑوں روپے کی مچھلیاں اورجھینگے خراب ہونے کا خدشہ ہے لانچ مالکان کے مطابق چینل کھولنے کے لیے فشری انتظامیہ اپنا کردار ادا نہیں کررہی ہے ،اس صورتحال سے ماہی گیر سخت پریشان ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment