ایمزٹی وی(کراچی)پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان سیاسی تعلقات بہتر بنانے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ٹاسک دے دیا۔ ذارئع کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے دونوں سیاسی جماعتوں کے تحفظات دورکریں۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی رہنما یاکارکن کی گرفتاری پرتحفظات ہوں تو اس پر براہِ راست حکومت سے بات چیت کی جائے اور ان معاملات پر تنقید نہ کی جائے، اس سے آپریشن کی کارکردگی پر سوال اٹھتے ہیں جبکہ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے باضابطہ رابطے سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار دونوں جماعتوں کی قیادت سے پس ِپردہ رابطے کر کے سیاسی ماحول کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کراچی آپریشن پر پارلیمانی جماعتوں کو اِن کیمرہ بریفنگ تجویز دے گی جس میں واضح کیا جائے گا کہ قومی اداروں کی جانب سے گرفتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ۔