ایمزٹی وی (کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گورنمنٹ اسکولوں میں مستحق زیرتعلیم طلباء و طالبات کی مالی معاونت اور حوصلہ افزائی کیلئے اسکالر شپ 16-2015 کااعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں میں زیر تعلیم نویں جماعت میں 45فیصد یا اس سے زائد نمبرحاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو دسویں جماعت میں تعلیمی اخراجات کی مدد میں بورڈ کی شرائط اور قواعد وضوابط کے مطابق اسکالر شپ کیلئے ناموں کو ترجیح دی جائے گی۔اسکالر شپس کے لئے طلباء و طالبات بورڈآفس سے فارم حاصل کر کے8جنوری 2016 تک جمع کروا سکتے ہیں۔ موصول ہونے والے ناموں کو میرٹ کی بنیاد پرتعلیمی اخراجات پر مشتمل و ظائف کیلئے منتخب کیا جائے گا۔