ایمزٹی وی(کراچی)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،جس میں شہر میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ اور دیگر اداروں کےافسران شرکت کریں گے۔کراچی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں فورسز کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق اب تک کی تفتیش پر غور کیا جائے گا جبکہ چہلم اور بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی معاملات پر بھی بریفنگ دی جائے گی،اجلاس میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ اجلاس میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد ،کراچی ٹارگٹڈ آپریشن اور آپریشن ضرب عضب کے تمام ُہلوؤں کا جائزہ لیاجائے گا۔