اتوار, 24 نومبر 2024


القاعدہ کاڈرون ٹیکنالوجی پرکام کرنے والاگروہ گرفتار

ایمز ٹی وی (کراچی) قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے پروفیسرشکیل اوج اورپروفیسر وحیدالرحمان کااصل قاتل گرفتارکرلیاگیا۔معلوم ہواہے کہ گرفتارہونے والایہ نوجوان کراچی کی معروف سیاسی شخصیت کابیٹااورالقاعدہ برصغیرکابہت اہم رکن ہے۔ملزم کی گرفتاری کے بعداس کے مزیدساتھی بھی گرفتارکئے گئے جن کی تعداد10 سے 12 ہے۔سیاسی شخصیت کابیٹامبینہ طورپراپنے گروہ کانائب امیرہے۔پکڑے جانے والے گروہ کے کچھ ارکان ڈرون سے متعلق ٹیکنالوجی پرکام کررہے تھے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق منصوبہ کچھ یوں تھاکہ ڈرون کے کیمروں کے سامنے اندھیراکرکے ان کے سگنلزکوجام اورآخری مرحلے میں ڈرون کوزمین پرگرانادیناتھا۔زیرحراست گروہ کے ارکان میں تین انجینئرزبھی شامل ہیں۔دوران تفتیش یہ معلوم ہواہے کہ یہ گروہ کراچی میں واقع ہیڈکوارٹراورکورہیڈ کوارٹر سمیت شہرکے دیگراہم عسکری دفاترپرحملے کامنصوبہ تیارکیاتھا۔اس گروہ نے ملیرکینٹ کے اہم فوجی افسران کوبھی ٹارگٹ کرنے کامنصوبہ بنایاتھااوروہ ان افسران کی ریکی بھی کر چکے تھے۔

ذرائع کادعویٰ ہے کہ القاعدہ برصغیرکایہ گروہ مبینہ طورپرایسے ڈرون تیارکررہاتھا جس کے ذریعے اس نے شہرکی اہم ترین عسکری تنصیبات پرحملے کامنصوبہ بنایاتھا۔القاعدہ برصغیرکے اس گروہ کے ارکان کی گرفتاری پنجاب اورکراچی سے کی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment