ایمز ٹی وی (کراچی) اورنگی ٹاؤن کا علاقہ میدان جنگ بن گیا ، پولیس اہلکار آپس میں جھگڑ پڑے ، لڑائی کیلئے آنے والوں کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کرخوب ٹھکائی کی اور پولیس موبائل پر پھترائو کیا ، چار پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے معطل کر دیا گیا ہے ۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون اسلام چوک پر ذاتی جھگڑے پولیس اہلکار جھگڑ پڑے ۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور پولیس اہلکاروں کو پکڑ کر خوب ٹھکائی کی اور پولیس موبائل پر پتھرائو کیا ۔ علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کرکے ریڈ کی شکل دینے والے چار پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں اے ایس آئی بنجل ، ندیم ، علی مدد اور غلام حسین شامل ہیں جبکہ پرائیویٹ اہلکاروں میں فیصل ، شعیب ، لیاقت شامل ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا اے ایس ایف کے سب انسپکٹر اختر سے ہوا جس کو پولیس پارٹی نے پولیس ریڈ کی شکل دینے کی کوشش کی تاہم پرائیویٹ مسلح افراد کو دیکھ کر علاقہ مکین اشتعال میں آگئے جبکہ گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ تھانہ انچارج نے چھاپے پر جانے کے احکامات جاری کیئے تھے ۔ چھاپے کے بارے میں علم نہیں تھا ۔ چھاپے پر گیا تو عوام نے دھر لیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔