ایمز ٹی وی (کراچی) ایف بی ایریا سے ڈاکٹر عاصم کا دست راست شکیل لاپتہ ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے ابتک رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم اور پیپلز پارٹی کے سابق وزیر ڈاکٹر عاصم کا دست راز شکیل لاپتہ ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شکیل سے اس کے اہل خانہ کا رابطہ نہیں ہوسکا ہے تاہم اہل خانہ کی جانب سے پولیس سے رجوع کیا گیا ہے ۔ تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تاحال رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ہے ۔ ضلع سینٹرل کے کسی تھانے میں کوئی درخواست بھی موصول نہیں ہوئی تاہم درخواست درج ہونے کے بعد قانونی کارروائی کی جائیگی