جمعہ, 22 نومبر 2024


چارواہ سکیٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ،پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی

ایمز ٹی وی (سیالکوٹ) بھارت اپنی ازلی جارحیت پر قائم ہے آج صبح بھی بھارتی فو ج کی جانب سے چارواہ سکیٹر میں ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ۔ بی ایس ایف نے ماٹر گولے اور مشین گنیں استعمال کرتے ہوئے دھمالہ گاﺅں اور تلسی پور گاﺅں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔جس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم گولاباری اور فائرنگ سے لوگوں کی املاک اور مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے،پاکستانی فوج نے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس جارحیت کا بھرپور جواب دیا ،جس کے بعد بھارتی بندوقوں پر خاموشی طاری ہو گئی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment