اتوار, 19 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


ایک دن میں رینجرز پر دو حملے۔۔۔

 
ایمز ٹی وی (کراچی) شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی چوکیوں پر 2 دستی بم حملے کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز کی چوکی پر پہلا حملہ گلشن اقبال میں موتی محل کے قریب ہوا جہاں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس سے رینجرز کی چوکی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
رینجرز کی چوکی پر دوسرا حملہ حسن اسکوائر کے قریب عیسی نگری کے علاقے میں ہوا تاہم خوش قسمتی سے اس حملے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رینجرز چوکیوں پر دستی بم حملوں کے بعد پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment