بدھ, 27 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


مصطفیٰ کمال نے ایک اور پتنگ کاٹنے کی تیاری مکمل کرلی

 
ایمز ٹی وی (کراچی) ناراض رکن صوبائی اسمبلی پیر کو قافلے میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ شہری بھی سابق سٹی ناظم کا شکریہ ادا کرنے پہنچ گئے ۔ مصطفیٰ کمال کی اونچی اڑان ، سابق سٹی ناظم نے ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کاٹنے کی تیاری پکڑ لی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور رکن سندھ اسمبلی نے متحدہ قومی موومنٹ سے ناطہ توڑ کر ڈور مصطفیٰ کمال کے ہاتھ تھما دی ہے ۔ ایم کیو ایم کے ایم پی اے پیر کو پریس کانفرنس میں باضابطہ قافلے میں شمولیت کا اعلان کریں گے لیکن اس وقت تک نام راز میں رہے گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنما مسلسل رابطے کر رہے ہیں اور جلد نئے لوگ بھی شامل ہوں گے ۔ نئی پارٹی بنانے پر بڑی تعداد میں شہری پاکستانی جھنڈا لے کرمصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔ شہریوں نے مصطفیٰ کمال اور ان کی ٹیم کو قوم کی ضرورت قرار دیا ۔ ڈاکٹر صغیر ، وسیم آفتاب ، مصطفیٰ کمال اور افتخار عالم نے کارکنوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment