ھفتہ, 23 نومبر 2024


قومی جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی ٹورنامنٹ کے لیے روانہ

ایمزٹی وی (کھیل) قومی جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی میں ہونے والے چار روزہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے غیر ملکی پرواز سے روانہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی جونیئر ہاکی ٹیم غیرملکی پرواز ٹی کے 7 کے ذریعے براستہ استبول جرمنی کے لیے روانہ ہوئی جہاں وہ ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ اکیس جولائی سے جوبیس جولائی تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم جرمنی کے علاوہ پاکستان، بیلجئم، ہالینڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پاکستان سے جرمنی جانے والے وفد میں دو ٹیم آفیشلز اور 16 کھلاڑی شامل ہیں۔ سیریز کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان دلبر حسین، نائب کپتان اظفر یعقوب جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان غنی، عاطف مشتاق، مبشر علی، ابوبکر، محمد قاسم، جنید کمال، شان ارشاد، عتیق ارشد، بلال قادر ، رانا سہیل، سمیع اللہ، محمد رضوان، حسن انور اور فیضان شامل ہیں۔ قبل ازیں ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالےسے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں کو کوچ طاہر زمان اور اسسٹنٹ کوچ ذیشان کی زیر نگرانی سخت تربیت کے مرحلے سے گزرنا پڑا، کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے پریکٹس میچ بھی منعقد کروائے گیے۔ تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو روزانہ صبح فزیکل فٹنس بہتر بنانے کے لیے خصوصی مشقیں کروائی گئی جبکہ پنلٹی کارنر سمیت مختلف شعبوں میں پانے جانے والی خامیوں پر خاص توجہ دیتے ہوئے انہیں دور کرنے کی کوشش کی گئی۔ قبل ازیں قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو جرمنی کے علاوہ دورہ یورپ، ہالینڈ، بیلجیئیم اور اسپین کے دورے بھی شامل تھے تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ویزہ مسائل ہونے کے باعث دورہ یورپ منسوخ کردیا۔ ہاکی فیڈریشن کی کاوشوں کے بعد جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی کے ویزے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونئیرکھلاڑوں سے امیدیں وابسطہ کی ہوئی ہیں جبکہ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ سیریز میں بہتر کارکردگی دینے کی بھرپور کوشش کی جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment