ھفتہ, 23 نومبر 2024


بھارت کو شرمندگی کا سامنا

ایمزٹی وی (کھیل) کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلےاولمپکس میں حصہ لینے والے واحد بھارتی ریسلر نارسنگھ یادیو کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا،بھارتی ریسلر اولمپکس میں حصہ نہیں لےپائیں گے.

تفصیلات کے مطابق ابھی ریو اولمپکس کے آغاز میں دس روز ہی باقی ہیں اور بھارت کی جانب سے ریواولمپکس میں شرکت کے لیے تیار ہی تھا کہ بھارتی حکام کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے ریسلر نارسنگھ یادیو کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا.

بھارت کی جانب سے ریواولمپکس میں حصہ لیے والے واحد ریسلر کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے

بھارت کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کردی ہےکہ نارسنگھ یادیو کا بی سیمپل پوزیٹو آیا ہے،انہوں نے ممنوعہ اسٹیرائیڈز استعمال کی ہیں،بی سیمپل ٹیسٹنگ کے وقت رسیلر یادیو خودوہاںموجود تھے.

یاد رہےریو اولمپکس سے قبل بھارتی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کئے گئے،اس دوران نارسنگھ کا ڈوپ ٹیسٹ منثبت آیا،بھارتی ریسلر کو ورلڈ چیمین شپ کے دوران اولمپک کوٹہ دیا گیا تھا.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment