ھفتہ, 18 مئی 2024


قومی کرکٹ ٹیم کا انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا دورہ

ایمزٹی وی (کھیل) قومی کرکٹ ٹیم نے منیجمنٹ اورفیملی کے ہمراہ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا دورہ کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا، دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی کرکٹرزفیملی اوردوستوں کے ہمراہسیروتفریح میں مصروف ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈکا دورہ کرتے ہوئے کھلاڑی خوشگوار موڈ میں تھے، بیوی اور بچوں کے ساتھ گراؤنڈ کے اندر اور باہرخوب تصویریں بنوائی۔

 

 

 

 

قومی کرکٹرز نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ڈریسنگ روم اورٹرافیز کے ساتھ بھی یادگار لمحے کو کیمرے میں قید کیا، قومی ٹیم کا موڈ بدلنے کیلئے ایک روز قبل پاکستانی شہری نے ڈنر کا بھی اہتمام کیاتھا۔ پاکستان ٹیم دو روزہ پریکٹس میچ کیلئے آج ووسٹر روانہ ہوگی، جمعے سے ووسٹرشائر کیخلاف دو روزہپریکٹس میچ کھیلے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment