ایمزٹی وی(کھیل) چیف سلیکٹر انضمام الحق کی زیرنگرانی بہترین پرفارمنس دینے والے اکتیس قومی کرکٹرز کا تر بیتی کیمپ یکم اگست سے شروع ہو گا۔ قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں 3 ہفتے کے لئے لگے گا جس میں سپن باؤلنگ، فاسٹ باؤلنگ کے علاوہ بیٹنگ اور خاص طور پر وکٹ کیپنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں نکھار پیدا کیا جائے گا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹرز عاقب جاوید، راشد لطیف اور ثقلین مشتاق تربیتی کیمپ کے کنسلٹنٹ ہوں گے۔ تربیتی کیمپ کے حوالے سے خبر یہ ہے کہ زیرعتاب کھلاڑیوں شاہد آفری، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ایک بار پھر نمائندگی سے محروم رکھا گیا ہے۔