ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستانی خاتون شوٹر اولمپکس سے باہر

ایمزٹی وی(کھیل) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری المپکس میں حصہ لینے والی پہلی پاکستانی خاتون شوٹر مِنہال سہیل پہلے ہی راؤنڈ میں مقابلے سے باہر ہوگئیں.

تفصیلات کے مطابق اولمپکس مقابلے کے پہلے روز منہال سہیل 10 میٹر رائفل شوٹنگ کے روانڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی.پہلے آٹھ نمبر والے پر آنے والےشوٹر 10 میٹر رائفل شوٹنگ کے روانڈ کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں. پاکستانی شوٹر منہال 28 ویں نمبر پر آئیں جبکہ اس راؤنڈ میں مجموعی طور پر 51 شوٹرز نے حصے لیا تھا. کراچی سے تعلق رکھنے والی نواجوان شوٹر مِنہال سہیل اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے والی پاکستان کی پہلی خاتون شوٹر ہیں.بائیس سالہ منہال نے 2012 میں شوٹنگ مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا تھا.

دوسری جانب پاکستانی تیراک حارث بانڈے نے فری اسٹائل چار سو میٹر ہیت ون میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور وہ اولمپکس کی دوڑ سے باہر ہوگئے.

یاد رہے چارسومیٹر فری اسٹائل سوئمنگ کے مقابلے میں پاکستانی تیراک نے فاصلہ چارمنٹ اور تینتیس سیکنڈز میں طے کیا.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment