ایمزٹی وی (کھیل) پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ آج سے اوول میں کھیلاجائے گا۔ مصباح الحق نے کہا ہے کہ یہ ٹیسٹ جیت کر سیریز برابرکرنے کی کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پاس ٹیسٹ سیریز جیتنے کی امید ختم ہونے کے بعد سیریز برابر کرنے کا آج آخری موقع ہے۔ زخمی شاہین انگلش شیروں پر جھپٹنے کیلئے تیارہیں۔ برمنگھم ٹیسٹ میں بد ترین شکست کے بعد انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا پاکستانی شاہینوں کا خواب ادھورا رہ گیا۔ چوتھا ٹیسٹ جیت کرقومی ٹیم سیریز بچا سکتی ہے۔
اوول سے قومی ٹیم کی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔ اب تک اوول میں پاکستان نو میں سےچارٹیسٹ میچ جیت چکا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کپتانی اورکیرئیرختم ہونے کا کوئی خوف نہیں۔۔جب تک پاکستان کو ضروت ہے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتارہوں گا۔
دوسری جانب سیریز میں مسلسل ناکام اوپنر محمد حفیظ کی شرکت چوتھے ٹیسٹ میں مشکوک ہے۔ کوچ مکی آرتھر بھی پروفیسر کی جگہ افتخار احمد کو شامل کرنےکا اشارہ دے چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق افتخاراحمد فائنل الیون کاحصہ ہوں گے۔ توقع ہے کہ اظہرعلی اور سمیع اسلم سے اوپننگ کرائی جائےگی۔ اوول کی وکٹ اسپنر کے لئےموزوں ہے، ٹیسٹ کے چوتھےاورپانچویں روز گیند زیادہ اسپین ہوگی۔