پیر, 20 مئی 2024


دوسراون ڈے،پاکستان اورآئرلینڈ آج پھرآمنے سامنے

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دو میچوں پرمشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا ۔ اظہر علی کی قیادت میں گرین شرٹس آخری ون ڈے میں بھی بڑی پرفارمنس کیلئے پرعزم ہیں  ۔ شرجیل خان کا بلا حریف ٹیم کیخلاف رنز اگلنے کیلئے بے چین ہے جبکہ عمر گل اور عماد وسیم بھی مزید مہرے کھسکانے کیلئے پرعزم ہیں ۔ رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود اظہر الیون کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ سے بچنے کیلئے آئر لینڈ اور انگلینڈ دونوں کیخلاف سیریز جیتنا ہو گی ۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے ۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کیطابق پونے تین بجے مالا ہائیڈ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment