جمعہ, 22 نومبر 2024


ریواولمپکس رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر

ایمزٹی وی(کھیل) اولمپکس تمام تر رعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا، امریکا سب سے زیادہ طلائی تمغوں کیساتھ سرفہرست رہا، اختتامی تقریب میں آتش بازی کے شاندارمظاہرے نے تقریب کو چار چاند لگادیے۔

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں منعقدہ اولمپک مقابلوں میں 206 ملکوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً گیارہ ہزارکھلاڑیوں نے حصہ لیا، اولپمک مقابلوں میں امریکا نے سب سے زیادہ چھیالیس طلائی تمغے حاصل کیے۔

امریکانے سینتیس چاندی اور اڑتیس کانسی تمغے اپنے نام کیے، امریکا مجموعی طور پر ایک سو اکیس تمغوں کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی، پوائنٹس ٹیبل پر برطانیہ سونے کے ستائیس،تیئس چاندی اور سترہ کانسی کے تمغوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

چین چھبیس طلائی، اٹھارہ چاندی اور چھ کانسی کے تمغوں کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ عالمی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شاندار مظاہرہ کیا گیا، اختتامی تقریب میں اولپمک مشعل بجھادی گئی۔ دوہزار بیس میں اولمپک مقابلوں کا انعقاد جاپان کے شہر ٹوکیو میں کیا جائے گا، ریو اولپمک کی اختتامی تقریب میں اولپمک کا پرچم جاپان کے سپرد کردیا گیا۔

کھیلوں کے دوران پاکستان کوئی تمغہ حاصل نہیں کر سکا جبکہ انڈیا نے ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment