جمعہ, 22 نومبر 2024


مودی سرکارکوخط،بھارتی خاتون کھلاڑی کی خود کشی

ایمزٹی وی(کھیل) بھارت میں ہینڈ بال کی قومی سطح کی خاتون کھلاڑی نے بھارتی وزیراعظم کے نام خط لکھ کر خودکشی کر لی ہے،خودکشی کرنے والی کھلاڑی گریجویشن کی طالبہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ پوجا بی اے پارٹ 2 کی طالبہ اور قومی سطح کی ہینڈ بال کی کھلاڑی تھیں،کھلاڑی کے پاس اپنے کالج کے ہاسٹل کی فیس بھرنے کے پیسے نہ تھے اور کالج انتظامیہ نے اسے ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دے دیا تھا جب کہ اس کےکوئی متبادل رہائشی انتظام بھی نہیں تھا۔

کالج انتظامیہ کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی جس کی اطلاع کالج کے چوکیدار نے کالج انتظامیہ دی جس ہر پولیس کو طلب کر لیا گیا اور چھت سے لٹکتی لاش کو نیچے اتار کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

والدین نے اسپتال سے اپنی بیٹی کی لاش وصول کرتے ہوئے موقف اختتیار کیا کہ اُن کی بیٹی نے کالج انتظامیہ کے رویے اور غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر خودکشی ہے جس کا ثبوت خودکشی سے پہلے لکھا گیا خط ہے جو نوجوان کھلاڑی نے اپنے ہاتھ سے بھارتی وزیر اعظم مودی کے نام لکھا ہے۔مودی کو لکھے گئے خط میں ہینڈ بال کی قومی کھلاڑی پوجا نے خودکشی کی وجہ تحریرکرتے ہوئےکہا کہ وہ غریب والدین کی بیٹی ہے جو بمشکل ہی اس کی تعلیم کا خرچہ اُٹھا پاتے ہیںلیکن اب اس کے پاس ہاسٹل میں مزید قیام کے لیے پیسے نہیں ہیں لہٰذاوہ خودکشی کرنے جا رہی ہے۔

پوجا نے اپنے خط میں وزیر اعظم مودی سے اپیل کی ہے حکومت غریب لڑکیوں کو مفت تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں تا کہ آئندہ کوئی لڑکی غربت کی وجہ سے خودکشی نہ کرے۔

اپنے خط میں پوجا نے اپنے ایک کالج پروفیسر کو بھی خودکشی کا ذمہ دار قرار دیا جس نے پیسوں کی کمی وجہ سے اسے کمرہ دینے سے انکار کردیا تھا اور روزانہ گھر سے سفر کرکے کالج آنے کی ہدایت کی تھی۔

دوسری جانب پوجا کے والد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کو کئی بار قائل کرنے کی کوشش کی کہ سب ٹھیک ہو جائے گا تم پریشان نہ ہو لیکن وہ پھر بھی پریشان رہی حتیٰ کہ اپنی زندگی ہی ختم کرلی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment