ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان اور انگلینڈ کا دوسرا ون ڈے

ایمزٹی وی (کھیل ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل لارڈز میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے لارڈز کل ہوگا، قومی ٹیم دوسرا ون ڈے کھیلنے کے لئے ساؤتھ ہیمٹن سے لارڈز پہنچ گئی ہے، پہلے ون ڈے میں ناکامی کے بعد پاکستان نے انگلینڈ سے انتقام پر نگاہیں مرکوز کرلیں ہیں، کھلاڑی ایک دن آرام کے بعد آج بھرپور نیٹ پریکٹس کررہے ہیں۔ انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ انگلش ٹیم نے بارش کی وجہ سے ڈی ایل میتھڈ کے تحت کامیابی حاصل کی تھی۔ آؤٹ آف فارم محمد حفیظ کی پرفارمنس سلیکٹرز کے لئے تشویش کا باعث بن گئی، دوسرے ون ڈے کیلئے ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، لیگ اسپنر یاسر شاہ اور آل راونڈر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے، یاسر شاہ نے لارڈز ٹیسٹ میں دس وکٹیں اڑا کر مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ یاد رہے کہ لارڈز کے تاریخی میدان میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتا تھا، اب ون ڈے میں سیریز برابر کرنے کا موقع آگیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں دوہزار دس کے بعد لارڈز میں مدمقابل ہوں گی، چھ سال قبل پاکستان نے انگلینڈ کو اس ہی میدان میں زیر کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment