ایمز ٹی وی (کھیل) ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کے ستارے گردش میں آگئے ہیں، انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں بدترین کارکردگی کے بعد اظہر علی کی کپتانی یقینی طور پر خطرے میں ہے ، اُن کے دستبردار کرانے کی تجویز پر عملدرآمد کیئے جانے کا امکان ہے ۔ اظہر علی ٹیسٹ کے کامیاب بیٹسمین ہیں لیکن ون ڈے فارمیٹ میں وہ نہ تو خود کو کامیاب بیٹسمین ثابت کر سکے اور نہ ہی بحیثیت کپتانجبکہ ٹیم کی کارکردگی کا گراف بھی گرتا چلا جا رہا ہے اور کپتانی اور ون ڈے کرکٹ میں جگہ برقرار رکھنا ان کے لیئے مشکل ترین ہوتا جا رہا ہے ۔ پی سی بی کے حلقوں میں ان کی تبدیلی کے حوالے سے سنجیدگی سے باتیں ہونا شروع ہو گئی ہیں، چیئرمین شہریار خان نے صلاح مشورے بھی شروع کر دیئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کےسینئر کھلاڑی اور ٹیسٹ کے کامیاب بیٹسمین ہونے کی وجہ سے ان کو ہٹانا مناسب نہیں بلکہ انہیں خود دستبردار ہو جانا چاہئے یہ کہہ کر کہ وہ ون ڈے فارمیٹ میں کامیاب نہیں ہو سکے اور صرف ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان ٹیم اپنی پوزیشن برقرار رکھ سکے، اس نوعیت کا پیغام بورڈ کی جانب سے پہنچایا جا رہا ہے اور قوی امکان یہی ہے کہ اظہر علی کو دستبردارکرانے کی ہی تجویز پر عمل درآمدکرایا جاے گا۔