ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد چھ سبق

ایمز ٹی وی (کھیل) انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں عبرتناک شکست نے پاکستان ٹیم کو ون ڈے کرکٹ کھیلنے کے کئی اسباق دیئے ہیں ۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو ون ڈے کرکٹ میں بہتری لانے کے لئے بہت کچھ کرنا ہو گا۔ ہر شکست میں ایک سبق ہوتا ھے، انگلینڈ سے چارایک کی شکست نے پاکستان ٹیم کو چھ اسباق دیئے۔ پہلا سبق : شاہد آفریدی کی بات کا برا نہ مناؤ۔ دوسری ٹیموں جیسا ٹیلنٹ لاؤ۔ ٹیلنٹ ہو گا تو ٹیم آگے بڑھے گی۔ ہمارے پاس اچھے ٹیلنٹ کی واقعی کمی ہے۔ دوسرا سبق : ون ڈے کرکٹ میں آنیوالی تبدیلیاں اپناؤ۔ پاور ہٹنگ اور چکمہ دینے والی بولنگ سیکھو۔ تیسرا سبق : کپتانی میں جارحیت لاؤ یا کپتان بدلو ۔ چوتھا سبق : اب ون ڈے کرکٹ 250 رنز والی نہیں۔ 380 یا 400 رنز بناؤ تو جیتو گے۔ اس کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ بہتر کرنا ہو گی۔ پانچواں سبق: چاھے ہدف کا تعاقب کرنا ھو یا دفاع کرنا ہو وکٹیں حاصل کرو۔ جارحانہ فیلڈنگ سیٹ ہو گی تو وکٹیں ملیں گی۔ چھٹا سبق : فیلڈنگ اور فٹنس اچھی ہو گی تو مقابلہ کر سکو گے۔ ایک اچھی فیلڈنگ میچ کا نقشہ بدل سکتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment