ھفتہ, 23 نومبر 2024


میکسیویل کا ٹی ٹوینٹی میں انفرادی اعزاز

ایمز ٹی وی (کھیل) آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

پالی کیلے میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز گلین میکسویل نے میزبان ٹیم کے بولروں کی خوب پٹائی کی اور اپنی ناٹ آؤٹ اننگز میں 65 گیندوں پر 9 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 145 رنز بنائے جو کہ ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔

آسٹریلیا کے ہی ایرون فنچ نے اگست 2013 میں انگلینڈ کے خلاف 63 گیندوں پر156 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو کہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑا اسکور ہے، انہوں نے اپنی اننگز میں 14 چھکے اور 11 چوکے لگائے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی شین واٹسن ہیں جن کا تعلق بھی آسٹریلیا سے ہی ہے، جنہوں نے جنوری 2016 میں بھارت کے خلاف 124 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment