ایمزٹی وی(کھیل) اظہرعلی سے ون ڈے کی قیادت تو جا ہی رہی ہے ۔ وہ ون ڈے اسکواڈ کا بھی مستقل حصہ نہیں رہیں گے ۔ پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کو پلانز سے آگاہ کر دیا
اظہر علی ون ڈے ٹیم کے کپتان نہیں رہیں گے اب یہ بات کوئی ڈھکی چھپی نہیں رہی ۔ پی سی بی نے اظہر علی کو یقین تو دلایا ہے کہ وہ ون ڈے اسکواڈ کا حصہ رہیں گے لیکن ان کی اسکواڈ میں موجودگی مستقل بنیادوں پر نہیں ہو گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر مستقبل کا پلان ترتیب دے دیا ہے اور اظہر علی کو آہستہ آہستہ ون ڈے اسکواڈ سے الگ کر دیا جائے گا کیونکہ وہ تسلسل کے ساتھ رنز تو کرتے ہیں لیکن اسٹرائیک ریٹ کم ہونے کی وجہ سے ٹیم کے دیگر بیٹسمینوں کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں اور وہ جدید انداز سے بیٹنگ نہیں کرتے ۔
اظہرعلی ٹیسٹ ٹیم کےاچھے کھلاڑی ہیں انہیں اسی پر فوکس کرنا چاہئے ۔