ھفتہ, 23 نومبر 2024


ابوظہبی ٹیسٹ:جیت پاکستان کے نام

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ابوظہبی ٹیسٹ میں 133رنز سے شکست دے دی، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے456 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا،تاہم ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 322رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں452اور دوسری اننگز میں227رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں224اور دوسری میں322 رنز بنائے۔

کھیل کے آخری دن ویسٹ انڈیز نے چار وکٹ کے نقصان پر 117 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی تو راسٹن چیز اور جرمین بلیک وڈ نے سکور میں مزید 70 رنز کا اضافہ کیا۔اس موقع پر چیز یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

جرمین بلیک وڈ پانچ رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے اور جب ویسٹ انڈیز کا سکور 244 رنز پر پہنچا تو وہ یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

جیسن ہولڈر کو بھی یاسر نے 16 کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو کیا اور یہ یاسر شاہ کی اس اننگز میں پانچویں وکٹ تھی۔یاسر کے علاوہ محمد نواز اور راحت علی نے پاکستان کے لیے ایک ایک وکٹ لی ہے۔

اس میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں یونس خان کی سنچری کی بدولت 452 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

228 رنز کی سبقت حاصل ہونے کے باوجود پاکستانی کپتان مصباح الحق نے فالو آن کے بجائے دوبارہ بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور دوسری اننگز 227 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment