ھفتہ, 23 نومبر 2024


چین کی نئی گولڈ میڈلیسٹ

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) چین کی شوٹر ژانگ نے 10میٹر پسٹل ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا ۔ ٹینس میں عالمی نمبر ون نواک جوکووچ کو شکست ہوگئی ، ریو اولمپک گیمز میں میڈلز ٹیبل پر امریکہ 12 گولڈ میڈلز کیساتھ سرفہرست ہے ۔ 31 ویں اولمپک گیمز برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری ہیں ، شوٹنگ کے 10میٹر پسٹل ایونٹ میں سونے کا تمغہ چین کی ژانگ کے نام رہا ۔ 53 کلوگرام ویٹ لفٹنگ کیٹگری میں تائیوان کی ہاسو شاؤ نے طلائی تمغہ جیتا ۔ فلپائن کی ہیڈلین ڈیاز دوسرے اور جنوبی کوریا کی جن ہی تیسرے نمبر پر رہیں ۔ فینسنگ کے مقابلے میں سونے کے تمغے پر اٹلی کے گاروزو نے قبضہ جمایا ۔ فائنل میں امریکی الیگزینڈر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ سربیا کے نواک جوکووچ پہلے راؤنڈ میں ناکام ہوگئے ۔ عالمی نمبر ون ٹینس سٹار کو ارجنٹائن کے مارٹن ڈیل پوٹرو نے سٹریٹ سیٹ میں شکست دی ۔ ریو اولمپک میں 12 گولڈ میڈلز کیساتھ امریکہ پہلے ، 8طلائی تمغوں کیساتھ چین دوسرے نمبر ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment