ایمزٹی وی(اسپورٹس) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
اس میچ میں پاکستانی بازوں نے خزاں کے پتوں کی طرح جھڑ کر ایک شرمناک ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 429 رنز کے جواب میں پاکستانی بلے باز کریز پر آئے تو یوں واپس جانے لگے جیسے بیٹنگ کرنے نہیں بلکہ صرف پچ کا معائنہ کرنے کیلئے تھے آئے۔
پاکستان بیٹنگ لائن نےsarfarz تیسری وکٹ سے آٹھویں وکٹ تک یعنی 5 کھلاڑیوں نے مجموعی اسکور میں صرف 24 رنز کا اضافہ کیا جو پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیسری سے آٹھویں وکٹ کے درمیان بنایا گیا سب سے کم اسکور ہے۔
اس سے قبل پاکستان کا تیسری سے آٹھویں وکٹ کے درمیان پانچ کھلاڑیوں کی جانب سے مجموعی طور پربنایا جانے والے سب سے کم اسکور 25 تھا جو 1981-82 میں واکا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنایاگیا تھا۔