ھفتہ, 23 نومبر 2024


سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو شکست

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کو 39 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 450 رنز بنائے اور 39 رنز کی کمی سے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ریکارڈ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستان اگرچہ یہ میچ ہار گیا ہے لیکن 490 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں اسد شفیق، محمد عامر، وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے ذمہ دارانہ بلے بازی کر کے آسٹریلیا کو ناکوں چنے چبوا کر میچ کو یادگار بنا دیا اور پاکستان کوناصرف شرمناک شکست سے بچا لیا بلکہ قوم کے دل بھی جیت لئے ہیں اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کہیں بھی، کبھی بھی، کچھ بھی کر سکتی ہے جس کا اعتراف میچ ختم ہونے کے بعد ناصرف کپتان مصباح الحق نے کیا بلکہ آسٹریلوی کپتان بھی مانے بغیر نہ رہ سکے

اسد شفیق، محمد عامر، یاسر شاہ اور وہاب ریاض کی ذمہ دارانہ بلے بازی نے آسٹریلین ٹیم کی ہوائیاں اڑا دیں۔ کیرئیر بیسٹ 139 رنز کی ذمہ دارانہ اور انتہائی جاندار اننگز کھیلنے پر اسد شفیق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ محمد عامر نے بھی خوب جان لڑائی اور کیرئیر بیسٹ 48 رنز بنائے تاہم صرف 2 رنز کی کمی سے نصف سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پانچویں روز 382 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ سے کھیل کا آغاز کیا تو اسد شفیق 100 اور یاسر شاہ 4 کے انفرادی سکور پر تھے۔ دونوں نے آسٹریلوی باﺅلرز کی ایک بھی تدبیر کارگر نہ ہونے دی اور ویں وکٹ کی شراکت میں 71 رنز جوڑ کر میچ کو یادگار بنا دیا اور 490 رنز کا پہاڑ کھڑا کر کے بڑے مارجن سے میچ فتح کرنے کا خواب دیکھنے والی آسٹریلوی ٹیم کو میچ بچانے کی فکر لاحق ہو گئی۔

کپتان سٹیو سمتھ سمیت تمام کھلاڑیوں کے چہروں سے ہوائیاں اڑ گئیں اور اپنی ہے گھر میں ’یادگار شرمندگی‘ سے بچنے کیلئے ہر پینترا آزما ڈالا۔ آخری روز میچ میں فتح کیلئے آسٹریلیا کو اگرچہ 2 وکٹوں کی ضرورت تھی تاہم اس کیلئے انہیں سخت جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا اور اسد شفیق کے بلے سے تیزی سے نکلتے رنز نے انہیں شدید اضطراب کا شکار کئے رکھا جو اس وقت دور ہوا جب 449 کے مجموعی سکور پر اسد شفیق 137 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

اسد شفیق نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 337 گیندوں پر 1 چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے کیرئیر بیسٹ اور یادگار 137 رنز بنائے۔ پاکستان کی آخری وکٹ 450 کے مجموعی سکور پر گری جب اسد شفیق کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 39 رنز بنانے والے یاسر شاہ سٹیو سمتھ کی تھرو پر رن آﺅٹ ہو گئے اور یوں آسٹریلیا نے میچ 39 رنز سے جیت لیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment