جمعرات, 21 نومبر 2024


قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک ہفتہ قبل ہی اپنے فیصلے سے آگاہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔اتوار کو ویب سائٹ 'کرک انفو' سے بات کرتے ہوے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی تمام توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ مصباح کا کہنا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ لینے پرکافی عرصے سے غور کر رہے تھے اور ورلڈ کپ اس کے لیے ایک مناسب موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھا کے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں۔مصباح نےاپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز اپریل دوہزاردو میں کیا تھا۔ انہوں نے اب تک ایک سو ترپن ون ڈے میچز کے دوران بیلیس سو تراسی کی اوسط سے چارہزارچھ سوانسٹھ رنز بنائے ہیں جن میں سینتیس ففٹیز بھی شامل ہیں۔ مصباح کے پاس کویَ بھی سنچری بناےَ بغیر زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ مصباح نے اب تک اٹھتر ون ڈے میچز میں پاکستان کی قیادت کی ہے جس میں سے اکتالیس میں قومی ٹیم کو فتح حاصل ہوئی۔انہوں نے پاکستان کی طرف سے کل انتالیس ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ہیں جن میں سے آٹھ میں انہوں نے کپتانی کی تھی۔ وہ مئی دوہزاربارا میں ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے  دستبردار ہوگئے تھے۔مصباح سے قبل ان کے پیش رو اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے موجودہ کپتان شاہد آفریدی بھی فروری میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment