جمعہ, 22 نومبر 2024


ای این چیپل پاکستان دشمنی میں زہر اگلنے لگے

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) آسٹریلیا کے سابق کپتان ا ی این چیپل پاکستان دشمنی میں زہر اگلنے لگے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصباح الحق اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر نہ کر سکے۔پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں لگاتار بارہ ٹیسٹ میچ ہار چکی ہے۔

اگر اس کارکردگی میں بہتری نہیں آتی تو کرکٹ آسٹریلیا کو پاکستانی ٹیم کو مستقبل میں آسٹریلیا کی دعوت دیتے وقت سوچنا ہوگا،کیوں کہ لگ ایسے رہا ہے کہ آسٹریلوی پچوں پر پاکستانی ٹیم کی کار کردگی میں بہتری دکھائی نہیں دے رہی ۔

ای این چیپل نے ایک بار پھر مصباح الحق کی قائدانہ صلاحیتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ سیریز میں متاثر کپتانی نہ کرسکے۔پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے کچھ فائٹ کی،لیکن میلبورن اور سڈنی میں پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ ناقص رہی اور بیٹنگ بولنگ میں بھی اس نے مایوس کیا۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز تین صفر سے جیتنے کے بعد آسٹریلوی ہیڈ کوچ ڈیرن لی مین نے کہا کہ آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف سیریز میں طویل اننگز کھیلنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹیم کے خلاف بیٹنگ لائن کو چیلنج سے نبرد آزما ہونا پڑے گا۔

سڈنی میں ہم نے135اوورز بیٹنگ کی لیکن بھارت میں ہمیں150اوورز بیٹنگ کرنا ہوگی۔بھارت میں آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ پونا میں23فروری سے شروع ہوگا۔کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ چار ٹیسٹ کی سیریز بہت مشکل ہوگی جس میں ہم سے توقعات بہت زیادہ ہوں گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment