ایمز ٹی وی(کھیل)جنوبی افریقا کے مایہ ناز بیٹسمین ہاشم آملہ نے اپنا 100واں ٹیسٹ اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت یادگار بنا دیا اور سنچری اسکور کردی، وہ125رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔
جنوبی افریقا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا نے میڈیم پیسر ڈین الیور کو ٹیسٹ کیپ دی۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 338 رنز بنا لئے ہیں۔
ہاشم آملہ 125 رنز اور ڈیون الیور 0 کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقاکی جانب سے ڈومینی 155 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے ۔ سری لنکا کے لاہیرو کمارا دو وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے کیریئر کا 100 میچ کھیلا، وہ یہ اعزاز پانے والے آٹھویں جنوبی افریقن پلیئر بن جائیں گے، اس سے قبل جیک کیلس، مارک بائوچر، گریم اسمتھ، شان پولاک، اے بی ڈی ویلیئرز، گیری کرسٹن اور مکھایا نیتنی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔