ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی پر قسمت بہت زیادہ مہربان ہے۔ وہ نہ صرف بیٹنگ ایک کے بعد ایک فتح اننگز کھیل رہے ہیں بلکہ ساتھ ہی اپنی ٹیم کو ناقابل شکست بھی بنارہے ہیں۔ اتوار کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کی ٹیم نے 351رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کرکے ناقابل یقین فتح حاصل کی۔ انہوں نے اس دوران کیریئر کی 27 ویں سنچری اسکور کی۔ سابق انگلش کپتان اور مبصرین ان سے بہت متاثر ہیں اور اپنے تبصروں میں کوہلی کے گن گانے لگے ہیں۔ فتح گرکردار پر سابق انگلش کپتان اور مبصر ناصر حسین نے انہیں کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دیا ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ اس میچ سے قبل مہندر دھونی نے ون ڈے قیادت سے دستبرداری اختیار کی تھی اور کوہلی کا تینوں فارمیٹس میں یہ بطور کپتان پہلا میچ تھا۔ گوکہ وہ اس سے قبل دھونی کی جگہ قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ ناصر حسین نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی بہت خاص ہیں، انہوں نے یہ مقام سخت محنت سے حاصل کیا ہے۔ وہ کھیل کا معیار بہت بلند کررہے ہیں، انہیں چھونا دوسروں کیلیے مشکل ہوتا جارہا ہے۔ اسی طرح ایک اور انگلش کپتان مائیکل وان نے کہتے ہیں کہ کوہلی کا تعلق کسی اور سیارے سے ہے۔ شاندار اننگز کے دوران کوہلی نے اپنے بہت ہی خاص ہونے کا ثبوت نہایت آسانی سے گیند کو بیٹ کی ہلکی سی جنبش سے 260 میٹر دور پہنچا کر دیا۔ انہوں نے 33 ویں اوور کی دوسری گیند پر کرس ووکس کو ایک ایسا چھکا مارا جسے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا