ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی کی رینکنگ میں بہتری کے لیے آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ جیتنا لازمی ہے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے لیے کل ایڈیلیڈ میں آمنے سامنے ہورہے ہیں قومی ٹیم کے میچ جیتنے کی صورت میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے پوائنٹس برابرہوجائیں گے۔
زرائع کے مطابق شاہین اور کینگروز پانچویں ون ڈے کے لیے ایڈیلیڈ کے میدان پر آمنے سامنے ہونگے میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر بیس منٹ پر شروع ہوگا پاکستان۔ اس وقت قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔
میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے پوائنٹس کے برابر ہوجائیں گے ۔ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والی ایک روزہ سیریز میں پاکستان فتح یاب ہو کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرسکتا ہے۔
کینگروز کے خلاف ہونے والے آخری میچ میں جنید خان کی جگہ راحت علی یا وہاب ریاض کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔