اتوار, 24 نومبر 2024


قومی ٹیم کی شکست کی روایت برقرار

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو57رنز سے شکست دے کر سیریز چار۔ایک سےجیت لی۔370رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم نے 312رنز بنائے۔
ایڈیلیڈمیں کھیلے گئے میچ میں370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان اظہرعلی 10کے مجموعی اسکور پر صرف 6رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔بابر اعظم نے شرجیل خان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 130رنز بناکر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا تاہم شرجیل خان تیزرفتار بیٹنگ کرتے ہوئے اسٹارک کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، شرجیل نے69گیندوں پر 9چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 79رنز بنائے۔
حفیظ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرسکے اور صرف تین رنز بناکرآؤٹ ہوگئے، شعیب ملک کلائی گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین واپس چلے گئے۔
 
اس دوران بابر اعظم نے 107گیندوں پر ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے ایک روزہ میچوں میں اپنی چوتھی سنچری مکمل کی ، وہ 100رنز بناکر ہیزل ووڈکا شکار بنے۔
رضوان صرف 4رنز بناسکے، عمراکمل نے تیزرفتار 46رنزبنائے، محمد عامر 17رنز بناسکے۔یوں پوری ٹیم 49اعشاریہ ایک اوورز میں 312رنز بناسکی۔
مچل اسٹارک نےعمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کومنز نے 2جبکہ ہیزل ووڈ، زیمپا اور فاکنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ڈیوڈ وارنر کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ ایوارڈ کے ساتھ ساتھ مین آف دی سیریز کا اعزاز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 369رنز بنائے تھے۔ڈیوڈوارنر 179اور ہیڈ 128رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جنید خان اور حسن علی نے دو، دو جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment