ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انگلش کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ میں اپنے کھلاڑیوں کی شرکت روکنے کیلئے سخت قدم اٹھاتے ہوئے یومیہ ساڑھے تین ہزار پا ﺅنڈ جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی جریدے کے مطابق انگلینڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں پر یہ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ سخت سیزن سے قبل مکمل آرام کر سکیں اور انگلینڈ کی
کا ﺅنٹی کو وقت دیں لیکن انگلینڈ کے سخت ٹورز سے قبل انڈین پریمیئر لیگ منعقد ہو گی اور اس میں پرکشش معاوضے کے سبب انگلش کھلاڑیوں کی اس میں شرکت متوقع ہے۔
لیگ کیلئے جن کھلاڑیوں کا چنا ﺅہونے کا امکان ہے ان میں سب سے بڑا نام آل راﺅنڈر بین اسٹوکس کا ہے اور انگلینڈ کو خدشہ ہے کہ کہیں مایہ ناز کرکٹر لیگ کے دوران کسی انجری کا شکار نہ ہو جائیں۔ اسٹوکس نے آئی پی ایل کیلئے اپنی بنیادی رقم دو لاکھ 38 ہزار پاﺅنڈ مقرر کی ہے اور کئی فرنچائز ان کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں لیکن اگر بنیادی رقم پر ان کی نیلامی ہوتی ہے تو وہ فیس اور ٹیکس کی مد میں اپنی آدھی کمائی سے محروم ہو جائیں گے۔
بیٹنگ، با لنگ اور فیلڈنگ میں یکساں مہارت کے سبب اسٹوکس کو لیگ میں مہنگے داموں خریدے جانے کا امکان ہے اور رائل چیلنجر بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹیم مینجمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جارح مزاج بلے بازوں کو ٹیم کا حصہ بنانے کیلئے آخری حد تک جائے۔پانچ اپریل سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کیلئے نیلامی کے عمل کا آغاز چار فروری کو ہو گا جہاں انگلینڈ کی محدود اوورز کی ٹیم کے کپتان آئن مورگن اور جیسن رائے نے نیلامی کیلئے اپنے نام پیش کیے ہیں جبکہ سیم بلنگز اور جوس بٹلر پہلے ہی لیگ کا حصہ ہیں۔