اتوار, 24 نومبر 2024


محمد حفیظ کا انوکھا ریکارڈ

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں محمد حفیظ نے پہلے دو میچوں کے دوران ہی ریکارڈ قائم کر لیا مگر یہ ریکارڈ کیچز یا وکٹوں کا نہیں ہے بلکہ 2میچوں میں مسلسل صفر پر آﺅٹ ہونے کا ہے ۔
زرائع کے مطابق پی ایس ایل میں کچھ بلے باز اپنی بیٹنگ سے نہ صرف شائقین کرکٹ کو تفریح فراہم کر رہے ہیں بلکہ اپنے ناقدین کو بھی کرارا جواب دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود پاکستانی ٹیم کے پروفیسر محمد حفیظ اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں ۔وہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں ابھی تک ایک اسکور بھی نہیں بنا سکے ۔
پاکستان زلمی کی ٹیم میں شامل محمد حفیظ اسلام آباد کیخلاف ابتدائی میچ میں صفر پرآﺅٹ ہوئے اورپھر کراچی کنگز کیخلاف اپنے دوسرے میچ میں بھی کوئی اسکور نہ کر سکے ۔محمد حفیظ کے علاوہ افتخار احمد بھی اپنے پہلے میچ میں صفر پرآﺅٹ ہوئے اور آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور لائنز کے درمیان میچ میں بھی دو کھلاڑی صفر پرآﺅٹ ہوئے۔ کوئٹہ کی جانب ٹمل ملز اور لاہور کے عمر اکمل صفر پرآﺅٹہوئے۔
پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں کراچی کے شاہ زیب حسن اور عماد وسیم صفر پرآﺅٹ ہونے والے کھلاڑی ہیں جبکہ پشاور کی جانب سے حفیظ اور کامران اکمل صفر پرآﺅٹہوئے۔
 

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment