اتوار, 24 نومبر 2024


پاکستان سپر لیگ کا جنون اپنے عروج

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کا جنون اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور ایسے میں قطر ایئرویزبھی پیچھے نہیں رہا اور دوحہ سے پاکستان کے سات شہروں کیلئے روزانہ 10پروازوں کا اعلان کردیا،صرف یہی نہیں بلکہ فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس میں سفر کرنیوالے مسافر بھی حمادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پریمیئم لاﺅنج تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے سفر شروع کرنے سے اختتام تک ایک جیساہی تاثرملے گا۔قطرایئرویز متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے شائقین کو یواے ای لارہی ہے جہاں دبئی اورشارجہ میں تین مارچ تک کھیل جاری رہے گا اور پانچ ٹیمیں ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے مقابلے میں ہیں۔ کھیلوں کے دیگرعالمی سپانسرز کی طرح قطرایئرویزنے بھی دنیا بھر میں کھیلوں کے ساتھ اپنے آپ کو جوڑلیا ۔ مشرق وسطیٰ، افریقہ اور پاکستان کیلئے قطر ایئرویز کے سینئر نائب صدر کمرشل احاب امین نے بتایاکہ’ قطر ایئرویزدنیا بھر سے مسافروں کوپاکستان کے سات مختلف پرلاتی اور لے جاتی ہے اور پاکستان سپر لیگ کوسپانسر کرناان پاکستانی مسافروں کیساتھ جشن منانے کا ایک طریقہ ہے جو ہرہفتے پاکستان کے مختلف روٹس پر ہمیں خدمت کا موقع دیتے ہیں ، کرکٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانیوالے کھیلوں میں سے ایک ہے اور پاکستان سپر لیگ ابھی نوخیز ہے تاہم اس کے دوسرے ایڈیشن کا ہر میچ ایکشن سے بھرپور ہوتاہے اور ہمیں یواے ای اور پاکستان میں پی ایس ایل سے جڑے ہونے پر خوشی ہے ‘۔ پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ ، کراچی کنگز، پشاورزلمی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندر ٹائٹل کیلئے دبئی اور شارجہ میں کھیل رہی ہیں جبکہ فائنل میچ لاہور میں ہوگا۔قطرایئرویز دوحہ سے پاکستان کیلئے روزانہ 10پروازیں آپریٹ کرتی ہے جبکہ اسلام آباد، کراچی، پشاور، لاہور، ملتان ، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے شہریوں کو مشرق وسطیٰ ، یورپ اور امریکہ جانے کے لیے سروسز فراہم کرتی ہے جبکہ قطرایئرویزکے ذریعے پاکستان جانیوالے مسافرخطے کے فائیوسٹار ایئرپورٹ’حمادانٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ پر قیام سے لطف اٹھاسکتے ہیں ۔حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا بھر کے چھ ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے جنہیں بہترین پرفارمنس، شاندار سہولیات اوراعلیٰ کوالٹی سٹاف سروسز کی وجہ سے سکائی ٹریکس کی جانب سے فائیوسٹار ایئرپورٹ قراردیاگیا۔قطرایئرویز کے مطابق الصفویٰ کی پہلی لاﺅنج سے ہرلمحہ پرجوش ہونے کا موقع ملتا ہے جبکہ ایوارڈ وننگ المورجان بزنس لاﺅنج سے ایئرپورٹ لاﺅنج کے نئے تجربات ملتے ہیں۔ قطرایئرویز قطر کی سرکاری ایئرلائن ہے جو 20سالوں سے دنیا کے 150سے زائد مقامات کیلئے سروسز فراہم کررہی ہے جبکہ192طیاروں کے ساتھ دنیا میں تیزی سے پھیلتی قطرایئرویز2017ءمیں آکلینڈ، چیانگ مئی ، ڈبلن ، نیس اورسکوپ جی سمیت مزید کچھ مقامات کیلئے اپنی سروسز شروع کرنے جارہی ہے ۔قطرایئرویزدنیاکی بہترین بزنس کلاس، بہترین بزنس کلاس ایئرلائن لاﺅنج اور بہترین ایئرلائن سٹاف سروس کا 2016ءکے ایوارڈ جیت چکی ہے جبکہ ون ورلڈ گلوبل الائنس کی ممبر بھی ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment